فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر ایک فلسطینی شہری نے فدائی کارروائی کے دوران دو صہیونیوں کو زخمی کرنے کے بعد جام شہادت نوش کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے نے باب العامود کے مقام پردو یہودی آباد کاروں کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگیا۔ شہید فلسطینی لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ آج ہفتے کے روز بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی دہشت گردی سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔