(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے جرمنی میں (یہودیوں کی نسل کشی) ہولوکاسٹ کی یادگار کا دورہ کیا اور Naver Again کے فقرے درج کئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یواے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی نے جرمنی کے دارلحکومت برلن میں اپنی پہلی تاریخی ملاقات کی اور ہولوکاسٹ (جو دوسری جنگ عظیم کے دوران میں جرمنی کے چانسلر ہٹلر کی نازی افواج کے ہاتھوں60 لاکھ یہودیوں کے مبینہ قتلِ عام سے منسوب ہے ) کی یاد گار کا مشترکہ دورہ کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے باعث کہنی سےکہنی ملاکر ایک دوسرے کاخیر مقدم کیا،اس موقع پر میزبان جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس بھی موجود تھے۔