• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

برازیل اور اسرائیل میں سفیر کی تعیناتی کاتنازع برقرار

جمعہ 18-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0697
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل اور برازیل کے درمیان ایک سفیر کی تعیناتی اور دوسری جانب سے اس کی مخالفت پر پیدا ہونے والا تنازع کئی ماہ گذر جانے کے باوجود ختم نہیں ہوسکا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ایک متنازع شخص کو برازیل میں سفیر مقرر کرنا چاہتے ہیں جب کہ برازیل کی حکومت اسے اپنے ہاں قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک تازہ بیان میں کہا گیاہے کہ برازیل کی جانب سے سفیر کی تقرری کے کاغذات مسترد ہونے کےباوجود تل ابیب ڈانی ڈایان کو سفیر مقرر کرنےکے فیصلے پرقائم ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان عمانوئیل نخشون نے ایک بیان میں کہا کہ عین ممکن ہے کہ اگر برازیل کی جانب سے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈانی ڈایان کو اپنے ہاں سفیر قبول نہ کیا تو اسرائیل کو نئے نام کا اعلان کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک اس فیصلے پرقائم ہیں کہ برازیل کو ڈانی ڈایان ہی کو اسرائیل کاسفیر قبول کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک سال قبل ڈانی ڈایان نامی ایک سخت گیر یہودی لیڈر کو برازیل میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا مگر برازیل کی حکومت نے ڈایان کو اپنے ہاں بہ طور سفیر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ڈانی ڈایان غرباردن میں یہودی کالونیوں کی کونسل کا سابق چیئرمین ہے جو محکمہ خارجہ کے کئی اعلیٰ عہدوں پربھی کام کرچکا ہے۔ اسے فلسطین میں یہودی آباد کاری کا سب سے بڑا پرچارک سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برازیل کی حکومت نے اسے اپنے ہاں سفیر کے طورپر خدمات انجام دینے کے لیے قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبرازیل اور اسرائیل میں سفیر کی تعیناتی کاتنازع برقرار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.