(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اٹلی کی حکومت کی جانب سے جنگ سے تباہ حال فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کےلیے ایک ملین یورو کی رقم بہ طور امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی قومی حکومت کے وزیر برائے پبلک افیئرو محنت مفید الحساینہ نے اٹلی کی تعاون و ترقی ایجنسی کے عہدیداروں کے ہمراہ ہونے والی ملاقات کے بعد میڈٰیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ اٹلی کی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جزوی طورپر متاثر ہونے والے مکانات کی مرمت کی جائے گی۔ اس مد میں اطالوی حکومت کی جانب ایک ملین یورو کی رقم جلد ہی ادا کی جائے گی۔ فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں مکمل طورپر تباہ اور جزوی طورپر متاثر ہونے والے مکانات کی تعمیرو مرمت کے لیے ابتدائی طورپر اٹلی کے تعاون سے 12 لاکھ یورو سے تعمیراتی کام شروع کیا جائےتاہم شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی کالونیوں کے مکانات کی تعمیر کے لیے 80 ہزار یورو وقف کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جولائی اور اگست 2014 ء کو اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیے گئے تھے۔ اکتوبر 2014 ء میں مصر میں ہونے والی ڈونر کانفرنس میں غزہ کی تعمیرنو کے لیے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے تھے۔
