• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اندھا ھند گرفتاریاں، اسرائیلی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ فلسطینی پابند سلاسل

پیر 09-11-2015
in عالمی خبریں
0
Injured Prision
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں حالیہ ہفتوں کے دوران اٹھنے والی عوامی تحریک انتفاضہ کی تحریک کو کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس نے نہتے فلسطینیوں کی اندھا دھند گرفتاریاں شروع کی ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیلی جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عقوبت خانوں میں گجنائش سے زیادہ قیدیوں کو ٹھونسا جا رہا ہے۔ رام اللہ کے قریب "عوفر” نامی جیل میں 1000 سے زائد فلسطینی قیدی پابند سلاسل رکھے گئےہیں۔ اس کے علاوہ شطہ اور ‘جلبوع’ نامی قید خانوں میں بھی گنجائش سے زیاہ قیدی ڈالے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے مندوبین نے حال ہی میں اسرائیل کی مختلف جیلوں کا دورہ کیا جہاں انہوں ںے قیدیوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی غیرمعمولی تعداد کے باعث اسیران کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کپڑے اور دیگر سامان نہ صرف ناکافی ہے بلکہ کئی قیدیوں کے پاس جوتے بھی نہیں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "عوفر” جیل میں ایک ہزار سے زائد قیدی ٹھونسے گئے ہیں۔ قیدیوں کی تعداد میں اضافے کے باعث جیلروں کی سختیاں بھی بڑھ گئیں ہیں۔ اسیران کو جیل کی کینٹین کے استعمال سے بھی روکا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پچھلے ایک ماہ میں 1600 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے نتیجے میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے کم عمر فلسطینیوں کو قید میں ڈالنے کے لیے ایک نیا قید خانہ بھی بنایا ہے جہاں پر 40 فلسطینی بچوں کو ڈالا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاندھا ھند گرفتاریاں، اسرائیلی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ فلسطینی پابند سلاسل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.