• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انتیس ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل پہنچنے میں کامیاب

ہفتہ 31-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlAqsa Friday
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے سخت ترین پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود جمعہ کے روز کم سے کم انتیس ہزار فلسطینی آس پاس کے شہروں سے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے قبلہ اوّل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کو مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر تعینات کی گئی تھی۔ فلسطینی شہریوں کی آمد کے موقع پر تلاشی کا عمل مزید سخت کردیا گیا۔ فوج اور پولیس کے مسلح دستےسڑکوں اور گلے محلوں میں گشت کررہے تھے اور القدس شہر میں غیر اعلانیہ کرفیو کا سماں تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں پر بھی اسرائیلی فوج پہرہ دے رہی تھی۔ مسجد میں نماز جمعہ کے لیے آنے والوں کی جامہ تلاشی لینے کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ پرانے بیت المقدس شہر میں بھی فوج اور پولیس کا گشت جاری رہا۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے سخت پابندیوں کے باوجود کم سے کم 29 ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

نماز جمعہ کی امامت قبلہ اوّل کے خطیب الشیخ ابو سنینہ نے کرائی۔ خطبہ جمعہ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف جاری صہیونی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ صہیونی صرف فلسطینیوں ہی کے نہیں بلکہ ان سے شجر حجر بھی محفوظ نہیں ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتیس ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل پہنچنے میں کامیاب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.