رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر اکسانے میں سرگرم اس تنظیم کا نام”واپسی برائے جبل ہیکل” بتایا جاتا ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ہر اس یہودی آباد کار نقد انعام دیا جائے گا جو جبل ہیکل[مسجد اقصیٰ] میں عبادت کے لیے آئے گا۔ اس دوران اگر کسی یہودی کو گرفتار کیا جاتا ہے تو اس پرپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انتہا پسند یہودی گروپ کی جانب سے یہ اشتہار ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے جب دوسری جانب یہودی شرپسندوں نے کچھ دنوں کے تعطل کے بعد دوبارہ مسجد اقصیٰ میں آنا شروع کردیا ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ اسرائیلی فوج اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کے بجائے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کرتی ہے۔