• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انتفاضہ سے ہزاروں صہیونی نفسیاتی مریض بن گئے،ہرطرف خوف کے سائے

منگل 29-12-2015
in عالمی خبریں
0
Israeli Mental
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں یکم اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے نتیجے میں جہاں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے وہیں فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں نے صہیونیوں کو بھی سخت خوف کا شکار کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تحریک انتفاضہ کےنتیجے میں بیت المقدس کے سیکڑوں یہودیوں سمیت کم سے کم 8 ہزار یہودی نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔

پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انتفاضہ کے نتیجے میں اسرائیل میں جا بہ جا خوف کے سائے پھیلے ہوئے ہیں اوراسرائیل کا ہر شہری خوف زدہ ہے۔ نفسیاتی صدمے سے دوچار صہیونیوں کا اسپتالوں میں علاج بھی جاری ہے مگر آئے روز اس نادیدہ خوف میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی فلسطین کے عسقلان شہر میں اکیڈمک کالج میں ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں فلسطینی تحریک انتفاضہ کے نتیجے میں نفسیاتی طورپر متاثر ہونے والے اسرائیلیوں کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ پیش کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے حملے میں کسی یہودی کے ہلاک یا زخمی ہونے کا اثر براہ راست کم سے کم 27 یہودیوں پر پڑتا ہے جو اس واقعے سے خوف اور نفسیاتی صدمے کا شکار ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہودیوں میں خوف کی وجہ فلسطینیوں کے حملوں کے مناظر کو ٹی وی چینلوں یا مختلف مقامات پر براہ راست دیکھنا ہے، کیونکہ فلسطینیوں کی کارروائیوں کے عینی شاہدین ان واقعات سے خوف اور نفسیاتی صدمے کا شکار ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے تین ماہ میں فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں میں 25 صہیونی ہلاک اور 280 زخمی ہوئے۔ فلسطینیوں کی جانب سے 120 حملے چاقو سے کیے گئے۔ 46 کارروائیوں میں فائرنگ کی گئی، 75 مرتبہ پٹرول بم پھینکے گئے جب کہ 30 مزاحمتی کارروائیوں میں گاڑیوں کے ذریعے یہودیوں کو کچلا گیا۔

بیت المقدس میں فلسطینیوں کے حملوں میں 8 صہیونی ہلاک ہوئے جس کے باعث 1500 یہودی نفسیاتی صدمے کا شکار ہوئے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتفاضہ سے ہزاروں صہیونی نفسیاتی مریض بن گئے،ہرطرف خوف کے سائے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.