واشنگٹن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی کانگریس نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے مہم چلانے والی ’’BDS‘‘ تحریک کے خلاف قانون سازی کی کوشش کی مگر کانگریس BDS کے خلاف قانون سازی میں ناکام ہوگئی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والوں کے خلاف انتقامی کارروائی کے لیے بل پیش کیا گیا مگر ایوان میں موجود اختلافات کے باعث بل منظورنہیں کیا جاسکا۔ اس طرح اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف امریکا میں قانون منطور نہیں کیا جاسکا۔
امریکی سینٹ میں اس وقت اکثریت ڈیموکریٹس کے حامیوں پر مشتمل ہے جو اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں کی کھل کر مخالفت نہیں کرتے۔
ادھر ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے ری پبلیکنز پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی مخالفت اور حمایت سے فائدہ اٹھا کر لبرل اور معتدل عناصر کے ساتھ تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک میں سرگرم لوگوں کے خلاف کارروائی کے لیے پیش کردہ بل کی مخالفت میں 56 اور حمایت میں 44 ووٹ آئے۔