(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی کے سابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ معاہدہ امن کیلئے نہیں ہے بلکہ سنگین جرم ہے۔
ترکی کے سابق وزیراعظم اور ترک فیوچر پارٹی کےسربراہ احمد ڈیوڈوگلو نے وائٹ ہاؤس میں بحرین اور امارات کے قابض صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےمعاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نام نہاد امن معاہدہ تاریخ میں سیاہ دن کے طورپر یاد رکھا جائے گا ۔
انھوں نے کہا کہ امارات اور بحرین کا اقدام فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرم ہے جو بالفور ڈکلریشن کے گھناؤنے اصولوں پر مبنی ہے تاریخ اس دن کو سیاہ دن کے طورپر ہمیشہ یاد رکھے گی ۔