(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹوئیٹر کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ وہ امارات کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کے لیے آئندہ ہفتے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اورغیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان ہونےوالے امن معاہدے پر دستخط رواں ماہ کی 15 تاریخ کو وائٹ ہاؤس میں ہوں گے جس میں دونوں ملکوں کے اعلی سطح کے وفد موجود ہوں گےجن کی قیادت اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان کریں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ٹوئیٹر کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ وہ امارات کے ساتھ مذکورہ معاہدے پر دستخط کے لیے آئندہ ہفتے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔