(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور ایک دوسرے کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کےمطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امورکی سربراہی میں تل ابیب آنے والے وفد سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور خلیجی ملک متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایک دوسرے کے ممالک میں سفر کرنے کیلئے ویزا سے استثنا دینے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد عرب امارات کے شہری بغیر ویزے کے اسرائیل میں اور اسرائیل کے شہری متحدہ عرب امارات میں داخل ہوسکیں گے۔
” انہوں نے اماراتی وفد سے ملاقات کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے آئے اماراتی وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور ایک دوسرے کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں گے ۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور نے کہا کہ ہم افراد اور سرمائے کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی کارکردگی کے لحاظ سے ہم سر فہرست ممالک ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کثیر جہتی اور فائدہ مند ثابت ہوں گے۔