• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القیق کی اسرائیلی جیل سے رہائی کے لیے ایران میں صحافتی برادری کے مظاہرے

پیر 15-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0142
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں 83 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی اور سعودی عرب کے المجد ٹی وی کے نامہ نگار محمد اسامہ القیق کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےایران میں بھی صحافتی برادری نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو تہران میں مقامی صحافتی تنظیموں کی جانب سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں القیق کی تصاویر اور اس کی رہائی کے مطالبات پر مبنی پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے القیق کی رہائی کے لیے شدید نعرے بازی کی اور ساتھ ہی صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے اور صہیونی مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ان کے خلاف عالمی فوجداری عدالتوں میں مقدمات قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

ایرانی صحافتی حلقوں کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں محمد القیق کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتےہوئے مسلسل 83 دن سےبھوک ہڑتال جاری رکھنے پر اسے شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ بیانات میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے نہتے شہریوں کو انتظامی قید میں ڈالنا اور انہیں بھوک ہڑتال پرمجبور کرنا سنگین جنگی جرائم ہیں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہیں۔ عالمی برادری کو القیق کی بھوک ہڑتال ختم کرانےاور اس کے جائز مطالبات منوانے کے لیے تل ابیب پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineالقیق کی اسرائیلی جیل سے رہائی کے لیے ایران میں صحافتی برادری کے مظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.