• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس کے چپے چپے پرناکے، فوجی چوکیاں قائم، فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

بدھ 21-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlQuds Checkpost
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی حکومت نے امن وامان کے قیام کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس کو فوجی چھائونی میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ قدم قدم پر نئے ناکے اور تلاشی کے لیے چوکیاں قائم کردی ہیں جن کی وجہ سے مقامی فلسطینی آبادی کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے قرب و جوار اور پرانے بیت المقدس شہرمیں 29 نئی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جس کے باعث فلسطینی شہریوں کی نقل وحرکت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کی موجودہ صورت حال کرفیو لگے شہر کی طرح ہے جہاں فوج اور صہیونی پولیس کے سوا عام شہریوں کی نقل وحرکت نہ ہونے کے برابر ہے۔ پانچ پانچ منٹ کی مسافت کے باعث شہریوں کو گھنٹوں سڑکوں پر خوار ہونا پڑتا ہے۔ شہریوں کو دفاتر تک پہنچنے، دکانداروں کو اپنے کاروباری مراکز، اسکول کے بچوں کو اپنے اسکولوں اور واپس گھروں اور مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ امور مذاکرات کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی اکثریتی علاقوں میں کرفیو کا سماں ہے۔ صہیونی حکام نے پچھلے چند روز میں پرانے بیت المقدس میں فلسطینی کالونیوں میں نگرانی کے لیے 29 نئی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ فلسطینیوں کی کالوںیوں کے گردو پیش میں کئی کئی چیک پوسٹیں ہیں۔ ان کے علاوہ اسرائیلی پولیس ہنگامی بنیادوں پر کسی بھی جگہ ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیتی ہے۔ اسرائیلی فوجی بعض اوقات فلسطینی شہریوں کے مکانوں کو چیک پوسٹوں کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔

نام نہاد سیکیورٹی کی آڑ میں اسرائیلی فوج مسلح حالت میں فلسطینی شہریوں کے مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر بیٹھ جاتے ہیں جس کے باعث گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو سخت پریشانی سےگذرنا پڑتا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کی جانب سے تیار کی گئی یہ رپورٹ کل منگل کو قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں بھی پیش کی گئی۔ یہ رپورٹ اجلاس میں فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے پیش کی جس میں بیت المقدس کی موجودہ صورت حال کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں کو مکمل طورپر بند کر رکھا ہے جس کے باعث تین لاکھ 60 ہزار فلسطینی باشندے ایک جگہ بند ہو کر رہ گئے ہیں۔ القدس کی کالونیوں کے مغربی کنارے کے شہروں سے بھی رابطے کاٹ دیے گئے ہیں۔ اس لیے شہری سنگین پابندیوں اور دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.