(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صائب عریقات نے کہا ہے کہ رام اللہ ان تمام ملکوں سے اپنے تعلقات ختم کر دے گا جو اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کریں گے۔
گزشتہ روزتنظیم آزادئ فلسطین پی ایل او کی ايگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی جانب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنا عالمی قوانین کے خلاف ہے اور فلسطینی انتظامیہ اسے روکنے کی بھرپور کوششیں کرے گي۔
انھوں نےغاصب صہیونیوں کے اثرورسوخ پر مسلم امہ کی خاموشی پراپنے ٹوئیٹ میں اقوام عالم سے سوال کیا ہے کہ جو لوگ فلسطین کے مسئلے میں تشویش رکھتے ہیں وہ بتائيں کہ عرب اور اسلامی ممالک کہاں ہیں؟
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ سربیا نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ کوسوو ہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفا ق کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 478 کی رو سے بیت المقدس میں سفارتی مراکز قائم کرنا یا منتقل کرنا غیر قانونی ہے ۔