یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کے بھاری نفری کے سائے تلے فلسطینی گھروں پر حملہ کردیا اور مزاحمت کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں کی۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ یہودی آبادکار اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں مشرقی الخلیل کے علاقے کریات اربع میں الکسارہ اور حریقہ نامی قصبات میں داخل ہوگئے اور وہاں موجود فلسطینی گھروں پر حملہ آور ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آبادکاروں نے حضرت محمد کے خلاف توہین پر مبنی نعرے بھی لگائے جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان سڑکوں پر آگئے اور انہوں نے حملہ آور فوجیوں اور آبادکاروں پر پتھرائو شروع کردیا۔
ان جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں کئی نوجوانوں زخمی ہوگئے تھے جنہیں بعد میں طبی امداد دی گئی۔