فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی کے البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرقی علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ بڑھتی ہوئی محاذ آرائی میں تین فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نوجوان براہ فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ تیسرا پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اسرائیلی فوج کی جانب سے اندھا دھند فائر کئے جانے والے اشک آور گولوں کی وجہ سے دم گھٹنے کا شکار ہوا۔رپورٹ کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق درجنوں نوجوانوں نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں جاری انتفاضہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقد مارچ میں شرکت کی۔ مارچ کا اہتمام فلسطینی تنظیم جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین نے گذشتہ روز کیا تھا۔ مارچ میں شامل نوجوانوں نے فلسطینی اور ڈی پی ایل ایف کے پرچم ہاتھوں میں تھامے سرحد کی جانب مارچ کیا۔
نامہ نگار کے مطابق مارچ کرنے والے نوجوان جیسے ہی حفاظتی باڑ کے قریب پہنچے تو ان پر براہ گولیوں اور اشک آور گیس کے گولوں کی بوچھاڑ کر دی گئی۔