• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ عراق میں فلسطینی پناہ گزینوں کا تحفظ کرے: عراقی علماء

منگل 31-01-2012
in عالمی خبریں
0
plf iraq
0
SHARES
0
VIEWS

plf iraq

مسلم سکالرز ایسوسی ایشن عراق نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کے تحفظ کی اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں ادا کرے اور ان کو عراقی حکومت کی فورسز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے حملوں سے تحفظ فراہم کرے۔

 

عراقی علماء کی ایسوسی ایشن کے ذرائع ابلاغ کو جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ فلسطینی پناہ گزین دارالحکومت بغداد کے مشرقی آبادیوں میں گزشتہ تیس برس سے آباد ہیں، تاہم اس تمام عرصے میں عراقی حکومتوں کی جانب ان پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حکومتی سکیورٹی فورسز کے کارندے آئے روز فلسطینی مہاجرین کے گھروں کو منہدم کرنے اور ان کو گرفتار کرنے کی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
فلسطینیوں پر حملوں کے لیے عراقی حکومت ان پر مختلف قسم کے جھوٹے الزامات لگاتی ہے۔ فلسطینی علماء کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ برسوں سےفلسطینی مہاجرین کا قتل عام جاری ہے اور ان کو زبردستی ہجرت پر مجبور کیا جا رہاہے۔ تاحال ہزاروں فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کر دیا گیا اور سیکڑوں پناہ گزین غائب کیے جا چکے ہیں۔ یہ لاپتہ افراد حکومتی سکیورٹی اداروں کے عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔
مسلم سکالرز نے موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کو مختلف علاقوں میں آباد فلسطینیوں کی گرفتار کریں اور ان کےگھروں کو منہدم کر کے انہیں ہجرت پر مجبور کر دیں۔ علماء کا کہنا تھا کہ ظالم فورسز کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے گھروں کی تلاشی لی جاتی ہے اور تفتیش کے بہانے بزرگوں اور بچوں کو بھی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.