(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی کی حکمران جماعت سے رکن پارلیمنٹ حسن توران نے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ اداکیا اور لبنان میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں پر اظہار افسوس کیا۔
انھوں نے کہا کہ بد قسمتی سے دنیا میں امن کیلئے قائم کیا جانے والا ادارہ اقوام متحدہ ایک بے کار ادارہ بن گیا ہے ، اقوام متحدہ دنیا میں موجود مسائل کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ۔
یمن میں انسانیت سسک رہی ہے مقبوضہ فلسطین میں مظالم اپنے عروج پر ہیں شام میں مسلمانوں کا قتل جاری ہےلیکن اقوام متحدہ اس میں کسی قسم کا کوئی کردار ادا کرنےمیں ناکام ہے ، ہمیں اقوام متحدہ سمیت کسی مغربی ممالک کی جانب سےان مظالم پر کسی قسم کا کوئی ردعمل دیکھنے کو نہیں ملتا ہے بلکہ اس خاموشی سے ظلم کرنے والوں کو مزیدحوصلہ ملتا ہے ۔
لیکن ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سے پیچھےنہیں ہٹیں گے ہم اپنے لوگوں کے ساتھ اور سیاسی سطح پر بھی فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی تک جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔