• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 4 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقتصادی بائیکاٹ روکنےکے لیے اسرائیل کا یورپ سے قانون سازی کا مطالبہ

جمعرات 13-02-2014
in عالمی خبریں
0
plf boycott
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیل کےعبرانی ذرائع ابلاغ نےاطلاع دی ہے کہ صہیونی  حکام یورپی یونین میں صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ پرسخت پریشان ہے۔ تل ابیب حکومت نے یورپی ممالک سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیل کے اقتصادی بائیکاٹ کی روک تھام کے لیے قانون سازی کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سےاپنے یورپی بہی خواہوں سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی ہےجب فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ جاری امن عمل کی ناکامی کی صورت میں اسرائیل کے عالمی بائیکاٹ کے امکانات بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت جلد ہی یورپی یونین کے اپنے دوست ملکوں کو یہ پیغام بھجوائے گی جس میں ان سے کہا جائے گا کہ وہ اسرائیل کا اقتصادی بائیکاٹ روکنے کے لیے اپنے ہاں قانون سازی کریں۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں وزیراعظم نیتن یاھو کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں بھی یورپی یونین میں اسرائیل کے اقتصادی بائیکاٹ کا معاملہ زیربحث آیا کابینہ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم یورپی ممالک میں متعین اپنے سفیروں کے ذریعے وہاں کی حکومتوں سے کہیں کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ روکنے اور اسرائیل کوعالمی تنہائی سے بچانے کےلیے آئین سازی کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے گذشتہ ہفتے میونخ میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتےہوئے کہا تھا کہ امن عمل ناکام ہوا تو اس کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوگی اور صہیونی ریاست کو عالمی تنہائی سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.