(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں اوآئی سی کا پانچواں غیر معمولی وزارتی اجلاس ہوا جس میں 56 میں سے 49 رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلا س کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ کیا گیا اور اسرائیلی مظالم و استحصال کی شدید مذمت کی گئی ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ذمہ داری کااحساس کرے فلسطینیوں کے معاشرتی اور مذہبی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ اجلاس سے خطاب میں محمد جواد ظریف نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک جرائم کے خلاف لفظی مذمت کے بجائے عملی اقدام کی ضرورت ہے اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ باہمی تنازعات ترک کرکے مسئلہ فلسطین کے حل پر توجہ مرکوز کریں اورکسی بھی سطح پر امریکی اور اسرائیلی اتحاد کا حصہ نہ بنیں۔
غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کے 216دن: شہداء کی تعداد 34،94 ہوگئی
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی افواج سات ماہ سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کاسلسلہ جاری رکھاہوا ہے...
Read more