• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں الخلیل شہر کے گرد سیکیورٹی حصار قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 20-11-2015
in عالمی خبریں
0
Israel Cabnit
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی کابینہ کے جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے چاروں اطراف میں فوج کا حصار قائم کرکے شہر کی ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ الخلیل شہر سے بڑی تعداد میں فلسطینی سنہ 1948 ءکے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہیں روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ الخلیل شہر کے گردسیکیورٹی حصار قائم کرنے کا فیصلہ جمعرات کے روز یہودی آباد کاروں پر ہونے والے قاتلانہ حملوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کا خیال ہےکہ الخلیل شہر سے محنت مزدوری کی آڑ میں فلسطینی مزاحمت کار سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں میں دراندازی کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں الخلیل میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی نفری میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔ فوج کی تعداد میں اضافے کا مقصد فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کا تعاقب کرنا اور انہیں حراست میں لینا ہے کیونکہ الخلیل شہر اسرائیلی فوج کے خیال میں مغربی کنارے میں مزاحمتی کارکنوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ الخلیل شہر سے کسی فلسطینی کو سنہ 1948 ء کےمقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کیونکہ فلسطینی روزگار کی تلاش میں اسرائیل میں داخل ہوکر یہودیوں پر حملے کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں مزاحمتی کارروائیوں میں کم سے کم چار یہودی واصل جہنم اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں الخلیل شہر کے گرد سیکیورٹی حصار قائم کرنے کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.