• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 18 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر کا فلسطینی بستیوں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا مطالبہ

پیر 22-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0406
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کے ایک سینیر وزیر اور ’’جیوش ہوم‘‘ نامی انتہا پسند مذہبی جماعت کے سربراہ نفتالی بینٹ نے فلسطینیوں کے قتل عام کی تازہ ترغیبات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں کو دی جانے والی اجتماعی سزاؤں کی پالیسی اور اس کے دائرہ کار میں توسیع کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرتعلیم نفتالی بینٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری ذمہ داریوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم فلسطینی مزاحمت کاروں کا تعاقب کرتے ہوئے ہراس بستی میں داخل ہوں جہاں سے فلسطینی حملہ اور نکلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مزاحمت کاروں کی قبریں بنائیں گے، ان کے خفیہ قبرستان تیار کریں گے اور ان کے گھروں کو مسمار کر ڈالیں گے۔

اسرائیلی وزیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف طاقت کے استعمال کی پالیسی کو وسعت دیتےہوئے ایسی پوری بستی کو تباہ کردے جہاں سے فلسطینی مزاحمت کاروں کو پروان چڑھانے کا موقع مہیا کیا جاتا ہے۔

نفتالی بینٹ کا کہنا تھا کہ فوج، پولیس اور تمام سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر محلے، قصبے، کالونی اور گھرمیں داخل ہو کر تلاش کرے کہ کہاں کہاں پر مزاحمت کاروں کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔ جہاں جہاں پر مزاحمت کاروں کی موجودگی کا پتا چلے وہاں کی پوری بستی کو اجتماعی سزاؤں اور انتقامی پالیسی کا نشانہ بنایا جائے۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ جب کسی بستی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی موجودگی کا پتا چل جائے تو اس کے بعد اس بستی کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے اور اس کے باشندوں کو قتل کرنے کے بعد بیت المقدس کے خفیہ قبرستان میں دفن کردیا جائے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 183 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 32 صہیونی واصل جہنم ہوئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی وزیر کا فلسطینی بستیوں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.