مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق واشنگٹن فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اہتمام "وائس آف جیوش فارپیس” اور "کوڈ بنک” کی جانب سے کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی یہودیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت میں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے ایک سال قبل حملے کی شدید مذمت پر مبنی نعرے تحریر کیے گئے تھے۔
امریکا میں موجود دونوں یہودی اداروں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے واشنگٹن میں کانفرنس سینٹر کے باہر مظاہرہ کیا۔ یہ کانفرنس سینٹر امریکا کے اسرائیل نواز صہیونیوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے جس”یونائیٹڈ کریسٹ فار اسرائیل” کا نام دیا گیا ہے۔
امریکی یہودیوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم بھی اٹھار رکھے تھے اور بینر بھی لہرائے جن پر "فلسطین کو آزاد کرو”۔ "اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرو” اور "نیتن یاھو جنگی مجرم” جیسے نعرے تحریر کیے گئے تھے۔
اس موقع پر مظاہرین نے ایک سال قبل غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج کی مسلط کی گئی جنگ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکنوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ظالمانہ پالیسی کی مذمت کی اور کہا کہ صہیونی ریاست نے ایک سال قبل غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین