رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ صہیونی فوجیوں نے عدی ھاشم مسالمہ کو ایک فوجی اہلکار پر چاقو سے حملے کے شبے میں گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے یہودی فوجی کو چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوا ہے۔ اسی فوجی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔
نامہ نگار نے بتایا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو گولی اس وقت ماری گئی جب بیت عوا کے مقام پر فلسطینی شہری اسرائیل کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔
خیال رہےکہ یکم اکتوبر سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس میں اب تک 49 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔