• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کی جنگ کے تناظر میں وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں

بدھ 03-06-2015
in عالمی خبریں
0
plf large-scale
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ جنگی مشقوں کا آغاز اتوار کو ہوا تھا اور جمعرات کی شام تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں فوج کے تمام شعبوں کے خصوصی دستے حصہ لے رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سنہ 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں میں کل منگل کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے خطرے کے سائرن بجائے گئے جس کے بعد یہودی کالونیوں میں موجود یہودی بھاگ کر پناہ گاہوں اور زیرزمین بنکروں میں گھس گئے۔

خیال رہے کہ یہ سائرن کسی خطرے کی علامت نہیں بلکہ جنگی مشقوں کا حصہ تھے اور یہودیوں کو بتایا گیا تھا کہ وہ سائرن بجتے ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق خطرے کی سیٹیاں بجتے ہی اسکولوں ، جامعات کے طلباء اور مختلف مقامات پر کام کرنے والے مزدور سب بھاگ کرزمین دوز بنکروں میں پہنچ گئے تھے۔

اسرائیلی ریڈٰیو نے جنگی مشقوں میں شامل سینٹرل کمانڈ کے ایک عہدیدار یوئیل اسٹریک کے حوالے سے بتایا ہے کہ خطرے کے سائرن کسی ہنگامی حالت کا اشارہ نہیں بلکہ شہریوں کو تیار کرنا تھا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے کیسے نمٹ سکتے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کی ویب سائیٹ پرجاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی فلسطین میں جاری فوجی مشقوں میں فوج کے داخلی محاذ، ایمرجنسی یونٹ، پیشہ وارانہ وزارتیں، مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں، محکمہ تعلیم اور سول سیکٹر کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی فلسطین میں جاری جنگی مشقیں جنگ کے تناظرمیں ہورہی ہیں جن میں فوجیوں کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کو بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.