• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کا الخلیل شہر کے پہاڑی علاقے پر قبضہ کرلیا

بدھ 28-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlKalil Valley
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصباح فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں واقع جبل المنارہ کے مقام پر قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد فلسطینی شہریوں کی وہاں آمد ورفت بند کردی گئی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جبل المنارہ جنوبی بیت لحم سے متصل شمالی الخلیل کا اہم ترین علاقہ ہے جو ایک طرف العروب پناہ گزین اور دوسری جانب بیت فجار نامی قصبوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ اس پہاڑی علاقے پراسرائیلی فوجیوں نے بدھ کو علی الصباح بھاری نفری تعینات کرنے کے بعد قبضہ کرلیا تھا۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جبل المنارہ کے مقامی فلسطینی شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کئی مکانات کی چھتوں پر بھی اسرائیلی فوج کے مسلح اہلکار چڑھ بیٹھے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی اس غیرمعمولی کارروائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اس علاقے کو "فوجی ایریا” قرار دینے کی غرض سے یہاں داخل ہوئی ہے اور امکان ہے کہ وہاں سے فلسطینی آبادی کو بھی طاقت کے ذریعے بے دخل کردیا جائے۔

Tags: israelipalestineThird Intifadaاسرائیلی فوج کا الخلیل شہر کے پہاڑی علاقے پر قبضہ کرلیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.