عالمی سطح پر تسلیم نہ کی جانے والی اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے خلاف اب یورپی یونین نے بھی اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں میں تیار کردہ مصنوعات پر ان کے اصل لیبل ہٹا کر مخصوص لیبل لگائے جائیں گے۔
ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی سطح پر تسلیم نہ کی جانے والی اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے خلاف اب یورپی یونین نے بھی اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں میں تیار کردہ مصنوعات پر ان کے اصل لیبل ہٹا کر مخصوص لیبل لگائے جائیں گے۔ یورپی یونین کے رہنما اصول دینے والے ادارے یورپین کمیشن نے اپنے تمام ممبر ممالک سے کہا ہے کہ یہودی غیر قانونی بستیوں جولان کی پہاڑیاں، مغربی کنارے اور مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں بنائی جانے والی مصنوعات پر واضح طور پر ان جگہوں کا لیبل لگایا جائے کیوں کہ ان بستیوں کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کاکہنا ہے کہ یہ رہنما اصول صرف ٹیکنیکل بنیادوں پر لاگو کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے کوئی سیاسی سوچ نہیں ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس فیصلے پر تلملا اٹھیں ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شرمناک اور نازی دور جیسا ہے اور اس سے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی امن بات چیت کو ٹھیس پہنچے گی۔