• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف جنوبی اور شمالی فلسطین میں شٹرڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال

بدھ 14-10-2015
in عالمی خبریں
0
Shetter Down
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں مغربی کنارے اور بیت المقدس سمیت فلسطین کے دوسرے علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی نہتے شہریوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف بہ طور احتجاج جنوبی اور شمالی فلسطینی شہروں میں منگل کے روز شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جنوبی اور شمالی فلسطین کے اسرائیل کےزیرقبضہ شہروں الجلیل، شمالی المثلث، جنوبی المثلث، ساحلی شہر اور جزیرہ نما نقب میں نہ صرف کاروبار زندگی معطل رہا بلکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔ جنوبی اور شمالی فلسطین کے علاقوں میں بہ طور احتجاج تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔

اندرون فلسطین کے مقامی شہریوں کی نمائندہ سپریم فالو اپ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز جنوبی فلسطین کے علاقوں میں صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور نصرت مسجد اقصیٰ کے لیے یکجہتی کے طورپرکامیاب ہڑتال کی گئی۔

درایں اثناء مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ تیری تحریک انتفاضہ مسلمانوں کے قبلہ اوّل سے نکل پڑی ہے اور اب یہ تحریک اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ "تحریک انتفاضہ القدس” صرف بیت المقدس اور مغربی کنارے میں نہیں بلکہ شمالی اور جنوبی فلسطین اور غزہ کی پٹی کے عوام بھی اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہےہیں۔

ادھرغزہ کی پٹی میں بھی منگل کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.