صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کی صدارت میں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ کے فیصلے کے بعد الخلیل کے شہریوں کو سزا دینے کا فرمان جاری کیا گیا ہے- اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں تعینات ہونے کے بعد اس شہر کے مختلف علاقوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے حملہ کیا جس کے نتیجے میں غاصب اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں-
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شہر الخلیل میں صیہونی فوجیوں کی کارروائی کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے- فلسطینیوں نے جمعہ کو صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کے جواب میں شہر الخلیل میں دو اسرائیلی گاڑیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے-
اکتوبر کے مہینے سے شروع ہونے والی قدس انتفاضہ کے بعد سے اب تک تقریبا بیس اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں-