• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی حکومت مزاحمتی کارروائیوں کی روک تھام میں ناکام ہو چکی

پیر 13-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1664
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے انفرادی سطح پر اسرائیلی ریاست کے خلاف بڑھتے مزاحمتی حملوں اور ان کے ردعمل میں صہیونی ریاست کی طرف سے اختیار کردہ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ عبرانی میڈیا نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں کوئی موثر حکمت عملی وضع کرنے میں ناکام رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ درست ہے کہ تل ابیب میں گذشتہ بدھ کے روز کی دو فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائی میں چار یہودیوں کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے پر فلسطینی شہری خوش نہیں ہیں مگر اسرائیلی فوج کی جانب سے حملہ آوروں کے مکانات مسمار کر کے اسرائیل کے خلاف نفرت میں اور اضافہ کیا گیا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ فلسطینی حملہ آوروں کے مکانات گرانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کے پاس فلسطینی نوجوانوں کی انفرادی سطح پرجاری مزاحمتی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی سرے سے موجود ہی نہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو شمالی فلسطین کے شہر تل الربیع (تل ابیب) میں دو فلسطینی شہریوں محمد احمد موسیٰ مخامرہ اور خالد محمد موسیٰ مخامرہ نے فائرنگ کر کے چار یہودیوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کر دیا تھا۔ اسرائیلی حکومت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی حملہ آوروں کے غرب اردن کے شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر ان کے مکانات مسمار کر دیے ہیں۔

اسرائیلی تجزیہ نگار عاموس ھرئیل نے ’ہارٹز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ تل ابیب میں پیش آنے والی کارروائی کے بعد فلسطینی نوجوان جو کسی تنظیم سے وابستہ نہیں ہیں اسرائیل کو اس سےزیادہ نقصان پہنچانے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہوں اور ہماری حکومت کی توجہ ان کے مکانات مسماری تک محدود ہو۔

Tags: اسرائیلی حکومت مزاحمتی کارروائیوں کی روک تھام میں ناکام ہو چکی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.