• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی حکام نے دو مزید فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کردیے

پیر 02-11-2015
in عالمی خبریں
0
AlKahlil Body
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے دو مزید فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کردیے ہیں۔ انہیں آج اتوار کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ دو روز میں صہیونی فوج کی جانب سے 7 فلسطینی شہداء کےجسد خاکی ان کے لواحقین کو دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے نامہ نگار نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب صہیونی حکام نے شہید فلسطینی نوجوان محمود خالد غنیمات اور رائد ساکت جرادات کے جسد خاکی ان کے ورثاء کےحوالے کیے۔ محمود خالد غنیمات کو 22 اکتوبر کو "بیت شمیش” نامی یہودی کالونی کے قریب گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا اور اس پر ایک یہودی فوجی کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ جب کہ ساکت جردادات کو "بیت عینون” کے مقام پر 27 اکتوبر کو شہیدکیا گیا۔ اس پربھی یہودی فوجیوں کو چاقو سے حملے میں زخمی کرنےکا الزام تھا۔

فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شہداء کےجسد خاکی کے حصول کے لیے رابطہ کار نے بتایا کہ دونوں شہداء کی میتیں راز داری میں اور رات کے وقت ان کے ورثاء کے حوالے کی گئی ہیں تاکہ فلسطینی شہریوں کو جمع ہونے سے روکا جاسکے۔

قبل ازیں جمعہ کی شام پانچ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے گئے تھے۔ گذشتہ روز ان کی تدفین کی گئی ہے جن کی نماز جنازہ میں لاکھوں فلسطینیوں نے شرکت کی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اکتوبر میں تیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے تھے۔ ان میں زیادہ تر شہداء کا تعلق مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل اور مقبوضہ بیت المقدس سے بتایا جاتا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی حکام نے دو مزید فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کردیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.