• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی جیلوں میں قید غزہ کے فلسطینیوں کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت

پیر 08-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0259
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام کی جانب سے اجازت ملنے کےبعد غزہ کی پٹی سے کئی شہریوں نے صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’ریڈ کراس‘‘ کی خاتون ترجمان سھیر زقوت نے میڈیا کو بتایا کہ آج سوموار کو غزہ کی پٹی کے 26 شہریوں کو بئر سبع میں قائم ’’ایچل‘‘ جیل میں اپنے 21 رشتہ داروں سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ جولائی 2014 ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد اسرائیل نے غزہ کے شہریوں پر جیلوں میں قید اپنے عزیزو اقارب سے ملاقات پرپابندی عائد کردی تھی۔ کئی ماہ تک برقرار رہنے والی پابندی کے بعد گذشتہ برس اکتوبر میں غزہ کے شہریوں کو جیلوں میں قید اپنے اقارب سے ملاقات کی جزوی اجازت دی گئی تھی۔

اس سے قبل بھی غزہ کی پٹی کے قیدیوں کے اہل خانہ پر جیلوں میں اپنے پیاروں سےملاقات پر متعدد مرتبہ پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں۔ سنہ 2012 ء میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے 28 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کے بعد اپنے اقارب سے ملاقات کا مطالبہ منولیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے جن میں سے 380 اسیروں کا تعلق غزہ ک پٹی سے ہے جن میں سے بعض کو طویل المیعاد قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی جیلوں میں قید غزہ کے فلسطینیوں کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.