• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی تنظٰیموں کا اپنی فوج پرفلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کا الزام

جمعہ 16-10-2015
in عالمی خبریں
0
World Court
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اپنی فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل پر چیخ چیخ کر عالمی برادری کو متوجہ کرنا شروع کیا ہے۔ انسانی حقوق کی اسرائیلی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ماورائے عدالت فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہودی انسانی حقوق کے گروپوں نے بدھ کو جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ صہیونی فوج اور پولیس اہلکار کسی بھی فلسطینی کو محض شک کی بنیاد پر گولی مار کر قتل کردیتے ہیں۔ اس طرح کسی بھی شخص کو قتل کرنا ماورائے آئین اور ماورائے عدالت ہے، اس طرح کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے استفسار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی مشکوک فلسطینی کو گرفتار کرنے کے بجائے اس پر فورا گولی کیوں چلاتی ہے۔ کیا اسرائیل میں قانون اور عدالتیں موجود نہیں ہیں۔ کیا یہودیوں پر چاقوئوں سےحملے کرنے والے فلسطینیوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ حکومت اور فوج مل کر فلسطینیوں کا ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر فوری گولی چلانے کا جو وطیرہ اپنایا ہے وہ نہایت خطرناک ہے۔ رواں ماہ میں اسرائیلی فوج نے دو درجن سے زائد فلسطینیوں کو گولیاں مار کرقتل کیا ہے۔ فوج کے پاس کیا ثبوت ہے کہ مارے جانے والے تمام فلسطینی نہایت خطرناک تھے اور وہ یہودیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اگر ایسا بھی تھا تب کہ اسرائیلی فوج کو انہیں گولیاں مارنے سے قبل حراست میں لینا تھا اور ان پر عاید الزام کے تحت عدالت میں مقدمہ چلایا جانا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں رواں ماہ کے دوران تشدد کی ایک نئی لہراٹھی ہے۔ فلسطینی شہری اسے تحریک انتفاضہ القدس کا نام دیتے ہیں۔ نہتے فلسطینی احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج پر سنگ باری کرتے ہیں جب کہ اس کے جواب میں قابض فوجی ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کررہے ہیں۔

صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں 14 ایام میں کم سے کم 32 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کے بعد اسرائیل کی اپنی غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے فوج پر فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کا الزام عالمی برادری کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے جو فلسطینیوں کے قتل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.