• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے مرتکب ہیں:قطر

جمعرات 10-12-2015
in عالمی خبریں
0
Ameer Qatar 01
0
SHARES
0
VIEWS

امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ امیر قطر نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا مظلوم فلسطینی قوم کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا

رپورٹ کےمطابق امیر قطر نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر امیر قطر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پورا عرب خطہ اس وقت سنگین مسائل سے گذر رہا ہے۔ عرب ممالک کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ ان تمام خطرات اور چیلنجز سے نمٹںے کے لیے مل کر مساعی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت اور مقدس مقامات کے بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں اسرائیل سے نکلتی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن اور استحکام کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ جب تک اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی سے باز نہیں آتا خطے میں امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے۔

امیرقطر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں نے امن کے تمام راستے بند کردیے ہیں۔ عالمی برادری بالخصوص پوری مسلم امہ کو فلسطینیوں کے حقوق اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں سے قبضہ چھوڑنے کے لیے دباؤ میں لانا چاہیے۔

اجلاس میں خلیجی ممالک کی سلامتی کے ساتھ عراق اور یمن کی سلامتی ، سالمیت اور خود مختاری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں شامی اپوزیشن پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ شام کے بحران کے حل کے لیے سیاسی اور سفارتی مساعی کو ایک ہی جہت سے آگے بڑھایا جاسکے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے مرتکب ہیں:قطر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.