• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل، امریکی پاسپورٹ پرلبنان میں جاسو بھیج رہا ہے، لبنانی اخبار

منگل 17-09-2019
in عالمی خبریں, فلسطین, مقالا جات
0
اسرائیل، امریکی پاسپورٹ پرلبنان میں جاسو بھیج رہا ہے، لبنانی اخبار
47
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "لبنانی اخبار’ نے انکشاف کیا ہے کہ  قابض ریاست اسرائیل نے فیصلہ نمبر303 سے نام خارج ہونے کے بعد (جس کا اطلاق تمام لہد آرمی پرہوتا تھا اور جن کو لبنانی عدالتوں میں  پیش کرنے کے احکامات تھے) 230 سے زائد جاسوسوں کوامریکی پاسپورٹ پرلبنان میں داخل کیا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ انھوں نے بہت سے ایسے افراد کو دیکھا جن کو لبنان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹیلی فون نمبر بھی فراہم کیا گیا تھا اورہدایت دی گئی تھی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اس نمبرپراطلاع دی جائے۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں امریکی سفارتخانہ "اسرائیلی جاسوسوں” کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے  اور ان تمام جاسوسوں کو امریکی شہری ظاہرکیا جارہا ہے اس لیئے لبنانی حکام کو ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی بھی اجازت نہیں ہے ۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے نے "لبنانی وزارت خارجہ” اور "وزارت انصاف” کو آگاہ کیا ہے کہ اگراسرائیلی جاسوسوں پر لبنانی قانونی لاگوکرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا کی جانب سے لبنان پرپابندیاں عائد کردی جائیں گی، لبنانی قوانین اگرامریکی شہریوں پرلاگو کیئے گئےتو یہ امریکی شہریوں کی خودمختاری کے خلاف تصور کیا جائیگا۔ لبنان میں داخل ہونےوالے تمام اسرائیلی جاسوسوں کے پاس امریکی پاسپورٹ ہیں۔

اخبارکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض ریاست اسرائیل ہفتہ وار کم سے کم 12 سے 20 کے درمیان جاسوسوں کو لبنان میں بھیجتی ہے ۔

Tags: اسرائیلی جاسوساسرائیلی جاسوسوںلبنانی حکاملبنانی وزارت خارجہ
Share47TweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.