• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے میزائل اتھارٹی کے سربراہ کو جاسوسی کےشبے میں ہٹایا گیا

بدھ 30-12-2015
in عالمی خبریں
0
Misile Head
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں میزائل اتھارٹی کےڈائریکٹر کو جاسوسی کے شبے میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف اسرائیلی عہدیدارکےامریکی انتظامیہ کے ساتھ گہرے مراسم تھے اور یہ شبہ ہے کہ انہوں نے امریکی انتظامیہ کو اسرائیل کے میزائل پروگرام کے بارے میں حساس معلومات فراہم کی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی میزائل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر یائیر رماتی کو اس لیے عہدے سے ہٹایا گیا کیونکہ ان پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کے دوران میزائل ٹیکنالوجی کے بارے میں حساس معلومات بھی مہیا کی ہوں گی۔

اخباری رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ یائیر رماتی کو جاسوسی کے شبے میں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزارت دفاع نے مسٹر رماتی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا تھا کہ مسٹر راماتی کو میزائل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’’حوماہ‘‘ کے عہدے سے خطرناک نوعیت کی بے ضابطگیوں اور معلوماتی تحفظ کی خلاف ورزی کی بناء پر ہٹایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تفتیش کاروں نے راماتی کا ایک ذاتی لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لیا ہے جس سے حساس نوعیت کی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ یہ تمام معلومات ملٹری سیکیورٹی ادارے سے متعلق ہیں جو اپنی نوعیت کی نہایت حساس معلومات ہیں۔ حکام ان معلومات کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کے بارے میں بعد میں میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا کہ آیا یہ معلومات اسرائیل کی سیکیورٹی سے متلق ہیں یا نہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل کے میزائل اتھارٹی کے سربراہ کو جاسوسی کےشبے میں ہٹایا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.