• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے خلاف تیسری تحریک انتفاضہ شروع کرنے کا اعلان

پیر 12-10-2015
in عالمی خبریں
0
Third Intafada 1
0
SHARES
2
VIEWS

القدس ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ فلسطینی گروہوں نے ہفتے کے دن کو صہیونیوں کے خلاف نفرت وبیزاری کے دن کااعلان کرتے ہوئے سبھی مسلح گروہوں اور فلسطینی قوم سے کہا ہے کہ وہ تیسری تحریک انتفاضہ کے پرچم تلے سڑکوں پرنکل آئیں۔ فلسطینی گروہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اور مسلح گروہوں کو اب صیہونیت مخالف اپنی مسلح جدو جہد کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا۔

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ غرب اردن کے شہروں بیت اللحم اور الخلیل میں فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان لڑائی کا دائرہ پھیل گیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئےبراہ راست فائرنگ کی ہے جبکہ ربڑکی بھی گولیاں فائر کرنے کےساتھ ساتھ آنسو گیس کا بے تحاشا استعمال کیا ہے۔

دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے شعفاط پناہ گزیں کیمپ میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔ فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ہفتے کے دن مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع شعفاط پناہ گزیں کیمپ پر فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان احمد جمال صلاح کو شہید کر دیا ۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق احمد جمال صلاح کی شہادت کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد شعفاط پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینیوں کے درمیان غم و غصہ پھیل گیا اور انہوں نے شعفاط پناہ گزیں کیمپ میں فوجی چیک پوسٹ کی جانب وسیع پیمانے پر جلوس نکالا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔غرب اردن اورغزہ میں صہیونیت مخالف مظاہروں کا نواں دن ہے اس عرصے میں صیہونی فوجیوں نے اب تک کم سے کم آٹھ فلسطینیوں کو شہید اور چھے سو کے قریب فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے –

اس درمیان الفتح تحریک نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت تمام ریڈلائنوں کوپار کرچکی ہے الفتح کے ترجمان احمد عساف نے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں مسجد الاقصی پر حملہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور فلسطینیوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ہم صیہونیوں پر واضح کرچکےہیں کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی ہمارا سب کچھ ہے اور پورے وجود کے ساتھ اس کا دفاع کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.