• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے ایٹمی پلانٹ پر نامعلوم ڈرون طیاروں کی پروازوں کا انکشاف

بدھ 30-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0827
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ کے اوائل میں جنوبی فلسطین میں واقع اسرائیل کے مبینہ جوہری پلانٹ ’’دیمونا‘‘ پر نامعلوم طیارے پراوزیں کرتے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم طیارے کی دیمونا ایٹمی پلانٹ پر پروازیں 10 مارچ کو دیکھی گئی ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ طیارہ کس کا تھا۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم طیارے کی ایٹمی پلانٹ کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی توپوں کے منہ کھول دیے گئے تھے اور انہوں نے طیارے پر انتباہی فائرنگ بھی کی۔ اس دوران اسرائیل کے جنگی طیارے بھی فوری حرکت میں آگئے تھے تاہم نامعلوم طیارہ اپنا راستہ تبدیل کرکے فضائی حدود سے نکل چکا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیمونہ جوہری پلانٹ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا طیارہ نہایت بلندی پر تھا اسے ’’فلائیٹ راڈار 24 ‘‘ کی مدد سے دیکھا گیا ہے۔ یہ راڈار دیمونا پلانٹ اور اس کے ارد گرد فضائی حدود کی نگرانی کے لیے نصب کیا گیا ہے جو انتہائی بلندی پر موجود طیاروں کی پروازوں کو بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیمونا ایٹمی پلانٹ کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والا طیارہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا اور وہ نمو دار ہوتے ہی انتہائی تیزی کے ساتھ غائب بھی ہوگیا۔ غالب یہ طیارہ جاسوسی مشن پر بھیجا گیا تھا تاہم اس کی اگلی منزل کا پتا نہیں چلایا جاسکا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں کہیں بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی صورت میں صہیونی ریاست کے f16 طیارے فوری حرکت میں آجاتے ہیں۔ یہ امر حیران کن ہے کہ ایٹمی پلانٹ جیسے حساس مقام کی فضاء میں داخل ہونے کے نامعلوم طیارے کے خلاف اسرائیل کے طیاروں کی کوئی فوری کارروائی کیوں نہیں کی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل کے ایٹمی پلانٹ پر نامعلوم ڈرون طیاروں کی پروازوں کا انکشاف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.