• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کی جوڈو ٹیم مراکش کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے واپس کردی گئی

ہفتہ 23-05-2015
in عالمی خبریں
0
plf jodo-team
0
SHARES
0
VIEWS

مراکش کی حکومت نے اسرائیل کی جوڈو کی ٹیم کو اپنے ہاں آنے سے روک دیا اور رباط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد صہیونی ٹیم کو واپس بھیج دیا گیا۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مراکشی حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی سطح پر تمام شعبہ ہائے زندگی میں صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کی مہم نہایت کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اسرائیل کی جوڈو ٹیم کو مراکش میں داخل ہونے سے روکنا بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔ حماس مراکشی حکومت کے اس اقدام کی تحسین کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم اور ان کی حکومت نے اسرائیل کی جوڈو ٹیم کو اپنے ملک میں دخلے سے روک کرفلسطینیوں سے ہمدردی کا قابل قدر مظاہرہ کیا ہے۔ اسرائیلی اسپورٹس ٹیم کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ مراکشی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جوڈو ٹیم حال ہی میں رباط میں منعقدہ جوڈو عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے مراکش پہنچی تھی لیکن اسے ہوائی اڈے ہی سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی ٹیم کے ہمراہ ان کے سیکیورٹی گارڈز اسرائیل سے بھیجے گئے تھے اور یہ بات مراکشی حکومت کو سخت ناگوار گذری ہے جس پراسرائیلی ٹیم کو واپس بھیج دیا گیا۔

اسرائیل کی جوڈو ٹیم کے سربراہ نے عبرانی اخبارات کودیے گئے انٹرویو میں مراکش کے ہوائی اڈے سے ٹیم کی واپسی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مراکش پربعض دوسرے ممالک اور تنظیموں کی طرف سے دبائو تھا جس کے باعث ہماری ٹیم کو جوڈو کے مقابلوں میں حصہ لینے سے روکا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.