(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تیونیس کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہرملک کی اپنی ایک حقیقت ہے اپنی سفارتکاری ہے، جسے وہ اپنے عوام کیلئے بہترین سمجھتا ہے، تاہم اسرائیل کو تسلیم کرنےکا کوئی ارادہ نہیں اور نا ہی یہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
تیونس کے وزیراعظم هشام المشيشی نے فرانس کے نیوز چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے مراکش کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد تیونس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ان کا ملک مراکش کے نقش قدم پر چلنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ، ہم مراکش کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مراکش ایک برادر ملک ہے جسے ہم پسند کرتے ہیں تاہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی پالیسی نہیں ہے نا اس کا کوئی ارادہ ہے ۔