رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون تحریک انتفاضہ اور تحریک آزادی کے جاری معرکے کے لیے ایندھن کا کام دے رہا ہے۔
حسام بدران کا کہنا تھا کہ دشمن خیال کرتا ہے کہ وہ فوجی طاقت اور اسلحہ کی بل پرفلسطینیوں کی تحریک حریت کو ختم کردے گا اور ان کی تحریک انتفاضہ کچل دی جائے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ ایک ماہ سے جاری فلسطینی تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیل کو بہ خوبی اندازہ ہوچکا ہوگا کہ طاقت کے استعمال کے باوجود فلسطینیوں کی تحریک میں کمی کے بجائے اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیلی فوج مسلسل وحشیانہ طاقت کا استعمال کرکے اپنی ناکامی اور خفت کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے مگر صہیونی ریاست کے مظالم اور سنگین جنگی جرائم سے ظلم مزید بے نقاب ہو کر پوری دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔