رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز پچاس سال سے کم عمر کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل نہیں ہونے دے گی۔ حالیہ دنوں کے دوران صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں نے مسجد الاقصی اور فلسطینی نمازیوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ ان حملوں مین سیکڑوں فلسطینی زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کے ان تشدد آمیز اقدامات کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے مقدسات کی توہین کی مذمت کی ہے۔