• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل میں لاکھوں افراد فضائی آلودگی کا شکار، حکومت کےخلاف بغاوت کا خدشہ

منگل 02-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0184
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں ہزاروں افراد کے خط غربت سے نیچے ہونے کے انکشاف کے بعد تازہ انکشاف یہ ہوا ہے کہ ملک میں کم سے کم 8 لاکھ افراد فضائی اور ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہیں۔ ان میں 25 فی صد افراد کی عمریں 18 سال سے کم ہیں جنہیں عالمی قوانین کے تحت بچوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں پائی جانے والی فضائی آلودگی کے چونکا دینے کے لیےاعداد و شمار بیان کیے ہیں اور ساتھ ہی یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فضائی الودگی پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے نتیجے میں لوگوں کا غم وغصہ بے قابو ہوسکتا ہے، جس کے بعد حکومت کے خلاف عوامی بغاوت بھی پھوٹ سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیفا کا علاقہ ماحولیاتی آلودگی کے اعتبار سے سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی اور ماحولیاتی الودگی کے نتیجے میں حکومت کے خلاف عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ جیسے جیسے حکومت کی اس اہم معاملے سے نمٹنے میں غفلت بڑھتی جا رہی ہے، عوام کا غصہ بھی بے قابو ہو رہا ہے۔

ماحولیات کے میدان میں کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیج خیفا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کے نتیجے میں کئی اقسام کے کینسر اور سانس کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ کئی سال سے فضائی آلودگی کے باعث پانی، ہوا اور خوراک ہرچیز آلودہ ہوچکی ہے۔

ماحولیاتی شعبے میں کام کرنے والے ایک مقامی کارکن موتی بلیٹزلاؤ نے کہا کہ ’’ہمیں ایسے لگ رہا ہے کہ ہم حکومت اور فیصلہ سازوں کے ہاتھوں میں گروی رکھے ہوئے ہیں، ہماری کوئی حیثیت ہی نہیں اور نہ ہی ہماری بات پرحکومت کوئی توجہ دیتی ہے۔ حیفا اور اس کے آس پاس رہنے والے آٹھ لاکھ افراد آلودگی سے براہ راست متاثر ہیں۔ کیا یہ معمولی بات ہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ صنعتی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو ماحولیاتی مسائل کا سامنا رہتا ہے مگر دنیا بھر میں حکومتیں شہریوں کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہیں۔ ہمارے ہاں کوئی قانون ہی نہیں۔ ماحولیاتی آلودگی ایک وباء کی طرح پھیل رہی ہے اور اس کے تدارک کے لیے کوئی معمولی نوعیت کی حرکت بھی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

رپورٹ میں جامعہ حیفا کی ایک حالیہ رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حیفا کے علاقے میں پھیلنے والے بیشتر امراض کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔ اس آلودگی کے نتیجے میں کریات حاییم، کریات بیالک، طبعون اور الکرمل کے پہاڑی علاقوں کے رہنے والے شہری بھی کینسر جیسے موذی امراض کا سامنا کررہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل میں لاکھوں افراد فضائی آلودگی کا شکار، حکومت کےخلاف بغاوت کا خدشہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.