مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں اردنی حکومت کی خصوصی اجازت کے تحت صہیونی ریاست سے 35 ٹن سیب منگوایا گیا۔ اس سے قبل عمان نے 126 ٹن کھیرا،86 ٹن ٹماٹراور 37 ٹن کھجور بھی اسرائیل سے درآمد کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کی حال ہی میں اسرائیل سے درآمد کیے گئے سیب کی اردنی مارکیٹوں میں بھرمار ہے اور ہر دوکان پر اسرائیل کے اسٹکر لگے سیب دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی سیبوں کی آمد دو ہفتے قبل اسرائیل اور اردن کے درمیان زراعت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کےایک معاہدے کے بعد ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر تک اردن اسرائیل سے رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 250 ٹن پھل اور سبزیاں خرید کرچکا ہتے۔
خیال ہے کہ جہاں اردن میں حکومتی سطح پر صہیونی ریاست کے ساتھ ہر سطح پر تجارتی سرگرمیاں جاری و ساری ہیں وہیں دوسری جانب ٹریڈ یونینز کی جانب سے صہیونی ریاست کے مصنوعات کا بائیکاٹ بھی جاری ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین