عمان (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن کی حکومت نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حالیہ ایام کے دوران کئی اسرائیلی شہریوں نے اردن کے ویزے کے لیے درخواستیں دیں مگر اس کے جواب میں انہیں سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں تہوار ایک ایسے وقت میں سخت کی گئی ہیں جب دوسری جانب یہودی ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں اور اس موقع پر چھٹیاں گذارنے اردن جانے کے خواہاں ہیں۔ اردن کی حکومت نے مقامی کفیل کی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے کسی مقامی شخص کو اپنا گائیڈ مقرر کرنا ہوگا۔