• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن ۔ اسرائیل امن معاہدہ منسوخ کرنے کے مطالبات میں شدت

پیر 27-10-2014
in عالمی خبریں
0
plf demandtocancel
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل اور پڑوسی عرب ملک اردن کے درمیان نومبر 1994ء کو طے پائے نام نہاد امن معاہدے کی بیس سال مکمل ہونے پر اردن کے عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے اس معاہدے کو اردنی قوم کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے اس کی منسوخی کے مطالبات تیز کر دیے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے منعقدہ سیمینار اور ایک احتجاجی ریلی میں کہا گیا ہے کہ وادی عربہ نامی امن معاہدہ اردن اور اس کے وسائل کی سودے بازی کا موجب بنا ہے۔ اردنی قوم کو ایسے کسی معاہدے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے لہٰذا عمان حکومت اسرائیل کے ساتھ بیس سال پیشتر طے پائے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔

اردنی مبصرین نے مرکز اطلاعات فلسطین سے بھی اس سلسلے میں گفتگو کی اور کہا ہے کہ ’’وادی عربہ‘‘ امن معاہدے کی آڑ میں اسرائیل نے عالم اسلام اور عرب ممالک میں دراندازی کا راستہ تلاش کیا ہے۔ اس معاہدے کے بعد عرب ممالک میں اسرائیل کی چیرہ دستیاں بڑھتی چلی گئیں اور اردنی قوم کو اس کے اپنے وسائل سے بھی محروم کر دیا گیا۔

عمان میں وادی عربہ معاہدے کے خلاف منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امن معاہدہ اردن کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمان حکومت اس معاہدے پر نظر ثانی کرے۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کے ساتھ طے پائے نام نہاد امن معاہدے کے نقصانات کے بارے میں آگاہی مہم تیز کرنے اور معاہدے کی منسوخی کے لیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی عربہ معاہدے کی منسوخی کے لیے جہدو جہد ہماری قومی ذمہ داری ہے اور ہم معاہدے کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.