• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن سےفلسطین آنے والے مال بردار ٹرکوں کی راہ میں صہیونی فوج کی رکاوٹیں

جمعہ 12-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0295
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی انتقامی کارروائیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اب اردن سے آنے والے مال بردار ٹرکوں کو بھی روکنا شروع کردیا ہے۔ فلسطینی ایوان صنعت وتجارت کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ تلاشی کی آڑ میں اسرائیلی فوج اردن سے فلسطین میں داخل ہونے والے مال بردار ٹرکوں کو کئی کئی روز تک گذرگاہوں پر بند رکھتی ہے جس کے نتیجے میں ٹرکوں پر لادا سامان بالخصوص سبزی اور میوہ جات تباہ ہوجاتےہیں۔ یوں نہ صرف تاجروں کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ فلسطینی شہروں میں اشیائے ضروریہ کی بھی شدید قلت پیدا ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ایوان صنعت وتجارت کے عہدیدار خلیل رزق نے بتایا کہ اردن سے آنے والی ٹریفک کو روکنا اور ان کی چیکنگ کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ صہیونی فوج ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اردن سے آنے والے مال بردار ٹرکوں کو کئی کئی روز تک سامان کی تلاشی کی آڑ میں گذرگاہوں پر روک لیتی ہے جس کے نتیجے میں ٹرکوں پر لادا قیمتی سامان خراب یا تلف ہوجاتا ہے۔

خلیل رزق نے بتایا کہ فلسطینی حکام نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مال بردار ٹرکوں کو روکنے اور بروقت سامان کی فلسطینی شہروں تک رسائی میں تاخیر کے اسباب کی روک تھام کے لیے نیا طریقہ کار وضع کرنے پرغور شروع کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود سنہ 2013 ء میں فلسطین کے اردن کی برآمدات کا حجم 79 ملین ڈالر رہا ہے۔ اس سے قبل سنہ 2012 ء میں یہ شرح 73.3 ملین ڈالر تھی جب کہ فلسطینی درآمدات سنہ 2012 ء میں 35 ملین ڈالر تھیں جو کہ 2013 ء میں بڑھ کر 49 ملین ڈالر ہوگئی تھیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.