حلب(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قوام متحدہ کےمطابق جمعرات کے روزشام کےشہرحلب کےقریب فلسطینی پناہ گزین کیمپ پرمیزائل حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 10 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے ایک بیان میں کہا کہ شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں عام شہری بھی شہید ہورہے ہیں ۔
شمالی مغربی حلب کے گنجان آباد کیمپ النیرب پر میزائل حملے اس وقت کیے گئے جب فلسطینی پناہ گزین روزہ افطار کرنےکے لیے ایک جگہ جمع ہو رہے تھے، حملے میں کم سے کم 10فلسطینی شہید 30زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں ۔
شامی آبزرویٹری کے مطابق حلب شہر اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہے مگر اس کے قریب واقع ادلب کا علاقہ شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ جو کہ اب تحریر الشام کے نام سے سرگرم ہے کے قبضے میں ہے۔