• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی وزیر اعظم کا دو روزہ دورہ بحرین اوراہم شخصیات سے ملاقات

منگل 15-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی وزیر اعظم کا دو روزہ دورہ بحرین اوراہم شخصیات سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نفتالی بینیٹ کا یہ دورہ بحرین ایسے وقت ہو رہا ہے جب ان کے سخت حریف ایران اور بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کے لیے دارالحکومت  منامہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کاگارڈ آف آنر کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔

یاد رہے کہ نفتالی بینیٹ کا یہ دورہ بحرین ایسے وقت ہو رہا ہے جب ان کے سخت حریف ایران اور بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

صہیونی وزیر اعظم نے اسرائیل سے روانگی کے وقت اپنےایک بیان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ان کا  یہ دورہ "خیر سگالی کا پیغام” ہوگا اور وہ اس موقع کا استعمال "مشترکہ خطرات کے خلاف ایک اتحادی مؤقف” پر زور دینے کے لیے کریں گے۔

اسرائیل اور بحرین کے درمیان سن2020 میں باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین یہ پہلی اعلی سطحی بات چیت ہےجبکہ  دونوں ملکوں نے امریکا کی حمایت سے معاہدہ ابراہیمی کے حصے کے طور پر اپنے سفارتی تعلقات قائم کیے تھےاس کے علاوہ باضابطہ سفارتی تعلقات سے قبل بھی اسرائیل کے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ خفیہ سکیورٹی تعاو ن کا سلسلہ جاری تھا۔

Tags: بحرینسلمان بن حمد الخلیفہشاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہصہیونی وزیر اعظممنامہنفتالی بینیٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.